16 مارچ، 2021، 1:04 PM

مغربی ممالک کی حلبچہ میں کیمیائی ہتھیاروں سے ہونے والے قتل عام کو چھپانے کی کوشش

مغربی ممالک کی حلبچہ میں کیمیائی ہتھیاروں سے ہونے والے قتل عام کو چھپانے کی کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جن مغربی ممالک نے صدام معدوم کو کیمیائی ہتھیار فراہم کئے وہ حلبچہ میں کیمیائی ہتھیاروں سے ہونے والے قتل عام کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں حلبچہ میں صدام معدوم کے کیمیائی حملے کی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مغربی ممالک نے صدام معدوم کو کیمیائی ہتھیار فراہم کئے وہ حلبچہ میں کیمیائی ہتھیاروں سے ہونے والے قتل عام کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حلبچہ میں مغربی ممالک کی دیئے گئے کیمیائی ہتھیاروں سے 5000 عام شہری شہید کردئے گئے اور مغربی ممالک آج بھی حلبچہ کے دردناک واقعہ کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مغربی ممالک کی اب بھی خطے میں شرارتیں جاری ہیں ۔ انھیں شرم آنی چاہیے۔

News ID 1905681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha